اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر
پی ایف یو جے دستور گروپ کے صدر حاجی نواز رضا نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کردی
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
پی ایف یو جے کی درخواست بھی پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کردی گئی
کیس کی سماعت کی آئیندہ تاریخ مرکزی کیس کے ساتھ مقرر ہوگی
پی ایف یو جے کے صدر حاجی نواز رضا کی جانب سے وکیل جاوید شورش ایڈوکیٹ عدالت میں پیش
اس سے قبل پی ایف یو جے ، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی درخواستیں زیر سماعت ہیں
اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواست بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہے
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی