وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں انسداد ڈینگی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بارش کے پانی کی فوری نکاسی اور ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے افسران کو واضح ہدایات جاری کردیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ مون سون میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے ضلع بھر کے تمام اداروں،گلی محلوں میں مہم تیز کردی جائے۔ضلع میں کوئی بھی علاقہ کوریج کے بغیر نہیں رہے۔قبرستانوں کو بھی فوکس کیا جائے ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ مالکان اور مکینوں کو باور کرایا جائے کہ وہ ڈینگی کی پرورش گاہوں کو تلف کریں صفائی کو شعار بنایا جائے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ ڈینگی کی بوگس سرگرمیاں ظاہر کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خلاف کئے گئے اقدامات تسلی بخش ہیں تاہم بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]