204

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع وہاڑی کی سبزی منڈیوں میں نیلامی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ای اے ڈی اے خالد محمود نے صبح سویرے سبزی منڈی وہاڑی میں

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع وہاڑی کی سبزی منڈیوں میں نیلامی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ای اے ڈی اے خالد محمود نے صبح سویرے سبزی منڈی وہاڑی میں نیلامی کی نگرانی کی۔ہر نیلامی کو مانیٹر کرنے سے پھل اور سبزی کی قیمتوں میں اعتدال رہتا ہے جس سے عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ پھل اور سبزیوں کا روزانہ کی بنیاد پر نرخ متعین ہوتا ہے اور مقررہ نرخ پر پھل اور سبزیوں کی دستیابی کیلئے ریڑھی بانوں تک کی نگرانی کیلئے پرائس کنٹرول ایکٹ کے افسران کو ٹاسک دیا گیا ہے۔سرکاری نرخ سے زائد وصولی پر بھاری جرمانے اور گرفتاریاں بھی کی جاتی ہیں اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مہر اختر حسین سیال بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں