*جنرل بس سٹینڈ پر ویلڈنگ کے دوران ٹائر پھٹنے سے دو مزدور جاں بحق*
*جنرل بس سٹینڈ پر ویلڈنگ کے دوران ٹائر پھٹنے سے دو مزدور جاں بحق*
فیصل آباد کے جنرل بس سٹینڈ پر ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ اچانک ایک بس کا ٹائر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں موقع پر موجود 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں 50 سالہ زاہد اور 45 سالہ مقبول احمد شامل ہیں، جو نگہبان پورہ کے رہائشی تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔