November 16, 2026

کراچی (بیورو۔ یف سید نصیر حسین زیدی۔ دعا ان لاہین نیوز) گذشتہ دنوں روزنامہ جانباز اور

IMG-20250421-WA0238

کراچی (بیورو۔ یف سید نصیر حسین زیدی۔ دعا ان لاہین نیوز) گذشتہ دنوں روزنامہ جانباز اور کائنات اخبار کے مینیجنگ ایڈیٹر مراد جعفری کو چھیپا ایمبولینس نے ایم اے جناح روڈ کے قریب ٹکر مار کر شدید زخمی کیا اور بجائے ہسپتال پہنچانے کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے نیم بیہوشی کی حالت میں مراد جعفری کو اپنی مدد آپ کے تحت ٹراما سینٹر سول ہسپتال پہنچایا افسوس کا مقام یہ۔ہے کہ سامنے موجود ایک اور چھیپا ایمبولینس ڈرائیور سے ہسپتال پہنچانے کو کہا تو وہاں موجود عوام کے مطابق نشے کی حالت میں ہونے کی بنا پر اس نے بھی منع کردیا اس واقعے سے عوام. اور صحافی برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے عوام ان خیراتی اداروں کو چرم قربانی سمیت اتنے عطیات مہیا کرتی ہے کہ یہ ادارے عوام کی خدمت کرینگے مگر ایمبولینس س ٹکر مار کر بے یارومددگا چھوڑ کر فرار ہوجانا کہاں کی انسانیت ہے یہ بات صدر نیشنل پریس کلب کراچی محمد افضل وارثی نے مراد جعفری سے عیادت کے موقع پر کی اور رمضان چھیپا سے اپیل کی کہ اس واقع کا نوٹس لیں بستر علالت پر صحافی سے ہمدردی و تعزیت بھی نہ کی شہر بھر میں ٹینکر مافیا نے پہلے ہی عوام سے بہت قربانیاں لی ہیں آپ ایمبولینس ڈرائیور کی تربیت کریں اپنے فرائض سے کوتاہی نہ برتیں عوامی اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں