November 16, 2026

ن لیگ عمرکوٹ کی قیادت کے اعزاز میں شاندار دعوت، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

IMG-20250421-WA0233

ن لیگ عمرکوٹ کی قیادت کے اعزاز میں شاندار دعوت، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

عمرکوٹ ( ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف) پاکستان مسلم لیگ (ن) عمرکوٹ کے ضلعی جنرل سیکریٹری میر امان اللہ خان تالپور کے اعزاز میں حاجی عبدالروف سمیجو اور علی سمیجو کی جانب سے ایک پروقار دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعتی رہنماؤں اور معزز سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ سید صفدر علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ معروف سماجی رہنما موہن لال موتی کی شرکت نے بھی محفل کو وقار بخشا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے آپس میں مشاورت کرتے ہوئے تنظیمی حکمت عملی، عوامی مسائل اور علاقائی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میزبانوں نے کہا کہ ایسی تقریبات پارٹی کے اندر مضبوط ربط اور ہم آہنگی پیدا کرتی ہیں۔ شرکاء نے میزبانوں کی پرتکلف دعوت اور مہمان نوازی کو سراہا اور کہا کہ سیاسی و سماجی رہنماؤں کے درمیان ایسے میل جول سے علاقے میں مثبت تبدیلی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔