خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز مٹھہ ٹوانہ کے سئینیر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز مٹھہ ٹوانہ کے سئینیر ٹیچر حافظ غلام حسین مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں ادارہ ہذا کے عملہ کی طرف سے پروقار الوداعی پارٹی کااہتمام کیاگیا۔ اس شاندر تقریب میں ملک فضل الہی فضل ایکس ڈی ای او سیکنڈری سکولز ضلع خوشاب , سینیئر ہیڈ ماسٹر ملک مسرور گورنمنٹ ہائی سکول بجار, ممتاز ماہر تعلیم عبدالغفور غفاری , ملک محمد رفیق , قاضی عطا, ملک عدالت ثوانہ ، حاجی احمد،ملک نور احمد ، ملک سلطان محمود اور دیگر اساتذہ کرام اور سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حیات شاہی کھرل اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ حافظ غلام حسین ایک تجربہ کار ،ماہر تعلیم،فرض شناس،دیانت دار،مخلص اور محنتی ٹیچر تھے۔ انہوں نے ان کےلیے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوءے دعا کی کہ اللہ پاک آپ کو خوشیاں نصیب فرمائے اور صحت والی لمبی زندگی عطا کریں۔ دوران تقریب حافظ غلام حسین کو ان کے رفقاءے کار کی طرف سے تحائف بھی پیش کئے گئے۔