سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف جے یو
سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف جے یو آئی (ف) کا بڑا احتجاجی اعلان سندھ پنجاب بارڈر بند کرنے کا فیصلہ jui سندھ کی جانب سے انڈس ہائی وے،نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر دھرنوں کا شیڈول جاری،سندھ کو ریگستان بنانے کی سازش ناکام بنائیں گے راشد محمود سومرو،جے یو آئی (ف) رہنماؤں نے اعلان کیا کہ سندھ کے پانی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی،دھرنوں کے دوران شاہراہوں کی بندش سے بین الصوبائی ٹریفک اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کے مجوزہ فیصلے کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف)سندھ نے صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت سندھ،پنجاب اور بلوچستان کے درمیان مرکزی شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے جے یو آئی (ف) کی قیادت نے اس اقدام کو سندھ کے آبی وسائل پرحملہ قرار دیتے ہوئے بھرپور عوامی ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہےیہ اہم اعلان جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے صوبائی امیر مولانا عبد القیوم ہالیجوی کی زیر صدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے دھرنوں کے شیڈول کاباقائدہ اعلان کردیا ہے 24 اپریل کو کشمور کندھ کوٹ کے مقام پر انڈس ہائی وے بند کر دی جائے گی جبکہ 25 اپریل کو کموں شہید پر نیشنل ہائی وے کو بند کیا جائے گا اور اسی طرح 26 اپریل کو روہڑی کے قریب سکھرملتان ایم فائیو موٹروے انٹرچینج کے مقام پر دھرنا دیا جائے گا اس سلسلے میں علامہ راشد محمود سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے حصے کا پانی چھیننے پر تُلی ہوئی ہے ہم کسی صورت سندھ کو ریگستان بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ سندھ کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہم اس کے لیے پرامن مگر مؤثر احتجاج جاری رکھیں گےاسی طرح جے یو آئی (ف) سندھ کی قیادت کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے کا فیصلہ سندھ کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے کیونکہ پہلے ہی صوبے کو اس کے جائز پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے اس فیصلے کے خلاف اب نہ صرف عوامی سطح پراحتجاج کیا جائے گا بلکہ تمام جمہوری،قانونی اور سیاسی محاذ پر مزاحمت کی جائے گی واضح رہے کہ اعلان کردہ دھرنوں کے نتیجے میں کشمور،کندھ کوٹ،کموں شہید اور روہڑی جیسے اسٹریٹجک مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا قوی امکان ہے ان مقامات پر واقع انڈس ہائی وے، نیشنل ہائی وے اور موٹروے ملک کی تینوں بڑی اکائیوں سندھ،پنجاب اور بلوچستان کو آپس میں ملاتی ہیں ان راستوں کی بندش سے بین الصوبائی تجارتی سرگرمیاں،مسافر بسیں اور مال بردار گاڑیاں متاثر ہوں گی جس کے باعث اشیائے خورد و نوش اور ضروری سامان کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے ادھرٹریفک پولیس،موٹروے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ دھرنوں کے دوران شہریوں کو متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت دی جا رہی ہے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ احتجاج طویل ہوا تو اس سے ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔