اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ڈی ایچ
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال کے مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کی چیکنگ، انہوں نے مختلف وارز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات اور مفت ادویات کی دستیابی بارے دریافت کرتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کو مریضوں کی نگہداشت اور علاج معالجہ بارے ہدایات جاری کیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کے لیے چیکنگ کا عمل جاری ہے، اس سلسلہ میں ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ان کو تشخیص، طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ تسلسل سے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عوامی خدمت کے اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔