اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈی ایچ
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ایم ایس ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ڈاکٹر احسان الہی، ہسپتال انتظامیہ سمیت ہیلتھ افسران و دیگر عملہ بھی موجود تھا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ صحت مند مستقبل کے لیے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے، انسداد پولیو ٹیمیں قومی ذمہ داری کو اولین ترجیح کے تحت ادا کریں، ضلع بھر میں مجموعی طور پر 5 سال تک کے 6 لاکھ 52 ہزار 255 بچوں میں پولیو ویکسینیشن کی جائے گی، 2564موبائل،141 فکسڈ اور 66 ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کی ویکسینیشن کریں، انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر اپنا کردار ادا کریں، انسداد پولیو مہم کے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لیے پولیو ورکرز محنت سے کام کریں، بچوں میں ویکسینیشن کے لیے والدین پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔