اکبرپورہ پولیس کی راہزن،ڈکیت گروہ کا سرغنہ اپنے شریک جرم 02کارندوں سمیت گرفتار
اکبرپورہ پولیس کی راہزن،ڈکیت گروہ کا سرغنہ اپنے شریک جرم 02کارندوں سمیت گرفتار
نوشہرہ ( سید گوہر شاہ)
اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی رقم،موبائل فونز،03موٹر سائیکل برامد.
گرفتار گروہ ضلع نوشہرہ کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کوبھی کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب ہیں۔تفصیلات کے مطابق۔مسمی بلال ولد مصری خان ساکن محلہ پایان گاؤں بانڈہ شیخ اسماعیل نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ ہمراہ نورمحمد اپنی دکان بند کرکے موٹر سائیکل پرگھرجارہے تھے کہ بمقام چارباغ پل پہلے سے موجود 05ملزمان نے ہمیں اسلحہ کی نوک پر روک کر ہم سے نقد رقم 19000 روپے و موبائل فونز چھین کر فرار ہوئے۔مدعی نے برخلاف ملزمان نظار علی و گلزار پسران گلفارالدین،تنویر ولد شوکت،فیض اللہ ولد نقیب اللہ،امجد ولد تاج اکبر ساکنان گاؤں بانڈہ ملا خان دعویداری کی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔*
*ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نے عدنان اعظم خان کی سربراہی میں آیاز خان SHO تھانہ اکبرپورہ،شفاعت خان ASI/IOکو ٹاسک حوالہ کیا۔ٹیم نے انتھک محنت سے گروہ کے ماسٹر مائنڈ نظار تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیاگیا،ملزم کے دیگر ساتھیوں میں سے امجد،فیض اللہ کو گرفتار کیاگیا،دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دوسری وارداتوں کا بھی اعتراف کیا،ملزمان کی نشاندھی پر 07موبائل فونز،نقد رقم60000 روپے،03موٹرسائیکل جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔02 ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔*
*یاد رہے کہ مدعی بلال،نورمحمد کو چھینی گئی رقم،موبائل فونز جبکہ دوسرے 02مدعیان کو بھی موبائل فون اورموٹر سائیکل کی چابیاں حوالہ کیگئی*
*اس موقع پر ایاز خان SHO تھانہ اکبرپورہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،علاقہ تھانہ اکبرپورہ کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم ہے۔*