عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)کنری روڈ حادثہ اورفائرنگ سمیت
عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)کنری روڈ حادثہ اورفائرنگ سمیت دومختلف واقعات میں سات افراد زخمی،تمام زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کنری نبی سرتھر شاہراہ گاؤں ارشادباجوہ کے قریب ٹریکٹرٹرالی اورکارکے درمیان تصادم کے نتیجے میں عمرکوٹ کے رہائشی کار سوارچھ افرادشدید زخمی ہوگئے،زخمیوں میں جسروپ مالہی، تحسین کبہار، کرشن مالہی، نریش مالہی، مکیش مالہی اور راجہ مالہی شامل ہیں،عینی شاہدین کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی جانب سے اچانک غلط موڑ لینے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی کار ٹکرا گئی،کار میں سوار تمام افراد دوا ساز کمپنیوں میں کام کرتے ہیں جومختلف علاقوں کیلئے جارہے تھے،حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاچار زخمیوں کو تعلقہ اسپتال کنری جبکہ دوزخمیوں مکیش مالہی اورراجہ مالہی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سول اسپتال عمرکوٹ منتقل کردیا گیا، دوسراواقعہ عمرکوٹ ڈپٹی کمشنرہاوس کے سامنے جوڈیشنل کمپلکس کے قریب پیش آیاجہاں پر تین نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ گولیاں لگنے کی کے نتیجے میں گاؤں ویری کارہائشی قادربخش منگریونامی شخص زخمی ہوگیا،فارئرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرارہوگئے،پولیس کے مطابق زخمی ہونیوالا شخص عدالتی پیشی پرعمرکوٹ آیاتھااورواقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے،زخمی شخص کو سول اسپتال عمرکوٹ منتقل کردیاگیاہے جہاں پرزخمی کی زندگی خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔