November 18, 2026

سکھر(بیورو چیف دعاآن۔لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) نیویارڈ کالونی روہڑی میں ریلوے انتظامیہ کا

IMG-20250419-WA0370

سکھر(بیورو چیف دعاآن۔لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن)
نیویارڈ کالونی روہڑی میں ریلوے انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،بھاریt مشینری اور پولیس کی نگرانی میں کارروائی دکانیں،کیبن اور چھپرے مسمار،برسوں پرانی دکانیں اور کیبن منٹوں میں ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل لاکھوں کا نقصان پیپلز پارٹی رہنما عرفان علی داؤد پوٹو کی مداخلت پر کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی متاثرین کو ایک ہفتے کی مہلت زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے ریلوے اپنے دعوے کے قانونی شواہد پیش کرے کسی شہری سے ناجائزی نہیں ہونے دینگے ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز روہڑی کے علاقے نیویارڈ کالونی میں ریلوے انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا بھاری مشینری،پولیس کی بھاری نفری اور ریلوے عملے کی موجودگی میں درجنوں دکانیں، کیبن،چھپرے،جھونپڑیاں اور دیگر تعمیرات کو مسمار کر دیا گیااس اچانک آپریشن کے باعث مقامی دکانداروں اور رہائشیوں میں شدید اشتعال پھیل گیا متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کی برسوں پرانی دکانیں اور چھپرے جن سے وہ اپنا روزگار چلاتے تھے منٹوں میں ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے ان کے مطابق انہیں کسی قسم کی پیشگی اطلاع یا متبادل جگہ کی فراہمی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق فوکل پرسن منسٹر لوکل گورنمنٹ سندھ عرفان علی داؤد پوٹو فوری طور پر موقع پر پہنچے اور متاثرین سے ملاقات کی انہوں نے موقع پر ہی صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، چیئرمین ضلع کونسل سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر سے فون پر رابطہ کر کے مکمل صورتحال سے آگاہ کیاعرفان پوٹو کی بروقت مداخلت اور ریلوے افسران سے مؤثر مذاکرات کے نتیجے میں آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا ڈپٹی کمشنر سکھر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر روہڑی غلام مرتضیٰ گھانگھرو نے موقع پر پہنچ کرریلوے عملے کو کارروائی روکنے کی ہدایت دی اور متاثرین کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تاکہ وہ اپنا سامان نکال سکیں اور مزید نقصان سے بچ سکیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان علی داؤد پوٹو نے ریلوے کے اس اقدام کو غیر قانونی اور بلاجواز قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ یہ زمین ریلوے کی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی ملکیت ہے اگر ریلوے کے پاس کوئی قانونی دستاویزات موجود ہیں تو وہ عوام کے سامنے پیش کی جائیں عرفان علی داؤد پوٹو نے متاثرین سے ملاقات کے دوران گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل ہمدردی کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عرفان پوٹو نے یقین دہانی کرائی کہ وہ متاثرہ افراد کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن قانونی و سیاسی فورم پر آواز اٹھائیں گے متاثرین نے بھی مطالبہ کیا کہ ان کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور جن کا نقصان ہوا ہے انہیں معاوضہ دیا جائے ۔