عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)کنری پیپلزپارٹی کے رہنما ٹاؤن کمیٹی
عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف)کنری پیپلزپارٹی کے رہنما ٹاؤن کمیٹی چیئرمین حاجی شکیل احمد باجوہ کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی کاعمرکوٹ ضلع کی عوام سے خلوص کا رشتہ ہے،عوام کی ولہانہ محبت کی بنیاد پر ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی اُمیدوارمحترمہ صباء تالپور نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے حاجی امیرحسن خاضخیلی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکے دوران کیااس موقع پر وائس چیئرمین شیونندی سندھی، پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرمنصوراحمدباجوہ،آصف چوڑامختلف وارڈوں کے کونسلر عمران مغل،سیدمنظورعلی شاہ،زوہیب امجد،ساجد عزیز،عمران ایف ایم بھٹی،عثمان بلوچ،محمدرضاپپو،شنکرمالہی،ہتھش مہشوری وکارکنان کثیرتعدادمیں موجود تھے،شکیل احمدباجوہ کامذیدکہناتھا کہ وہ حلقے کی عوام اورمختلف تمام برادریوں شکرگزار ہیں جنہوں نے ضمنی انتخابات میں عتمادکااظہارکرتے پیپلزپارٹی کوتاریخی فاتح سے ہمکنارکیا مرحوم نواب محمد یوسف تالپورکی ناقابل فراموش خدمات کی بدولت حلقے کی عوام نے اپناحق اداکیا، انہوں نے کہاکہ عمرکوٹ ضلع پیپلزپارٹی کاقلعہ ہے آئندہ بھی جیت کی روایت کوبرقراررکھاجائیگا،سترہ جماعتوں کی حمایت کے باوجود مخالف اُمیدوار غیرمقبول شخصیت کامالک تھاجس نے مذہبی کارڈسمیت ہرحربہ استعمال کیا مگر عوام نے اسکومسترد کردیا،نواب تیمورتالپور انکے محسن ہیں انکی قیادت میں عوام کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھاجائیگا،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی حقیقی خدمت پریقین رکھتی ہے۔