November 18, 2026

*کوئٹہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا دورہ بلوچستان، سرینا ہوٹل میں تقریب سے خطاب*

IMG-20250419-WA0353

*کوئٹہ: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا دورہ بلوچستان، سرینا ہوٹل میں تقریب سے خطاب*

کوئٹہ – وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات *احسن اقبال* اپنے سرکاری دورے پر *کوئٹہ* پہنچ گئے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال *پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی*، صوبائی وزراء *میر عاصم کرد گیلو* اور *بخت محمد کاکڑ* نے کیا۔

بعد ازاں احسن اقبال *وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ* پہنچے، جہاں *وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی* نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

وفاقی وزیر نے بعد ازاں *سرینا ہوٹل کوئٹہ* میں منعقدہ ایک اہم تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء *نوابزادہ میر زرین خان مگسی*، *میر عاصم کرد گیلو*، *بخت محمد کاکڑ*، *سردار کوہیار ڈومکی*، *حاجی برکت رند*، *میر لیاقت لہڑی*، *ولی محمد نورزئی*، *مینا مجید بلوچ*، اور *رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ* سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔

تقریب میں بلوچستان کی ترقی، جاری منصوبوں اور وفاقی حکومت کے عزم پر روشنی ڈالی گئی۔