November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے انسداد پولیو مہم

IMG-20250419-WA0344

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے انسداد پولیو مہم کا مین موبائل اینڈ مائگرینٹ آبادی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا ہے۔پنجاب بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی پولیو مہم 21تا 25اپریل تک جاری رہے گی۔جس میں 2لاکھ 38 ہزار سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔
اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر راوگلزار یوسف نے بتایا کہ پولیو مہم میں 1268 موبائل ٹیمیں ،23 ٹرانزٹ اور 66 فکسڈ ٹیموں کی تشکیل ہوچکی ھے جوکہ پولیو کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گے۔ افسران اور سپروائزر انسداد پولیو ٹیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں گے ڈور مارکنگ اور فنگر مارکنگ دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق کی جائے ۔ سی ای او ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے انسداد پولیو مہم میں والدین سے ٹیموں کے ساتھ تعاون کی اپیل بھی کی۔اس موقع پر عمر شھزاد نیوٹریشن آفیسر/ای پی آئی فوکل پرسن اور ڈی ایس وی محمد امتیاز بھی موجود تھے