ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا یسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا یسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ
بہاولنگر()ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عامر محمود اور ایم ایس ڈاکٹر شوکت علی وٹو کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے براہ راست بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔