November 16, 2026

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

20250415_192740

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 69 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلہ سرینگر اور افغانستان کے شہر جلال آباد تک محسوس کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی کے مطابق اس زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 94 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان اور تاجکستان بارڈر تھا۔

واضح رہے کہ یہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا دوسرا زلزلہ ہے۔ 12 اپریل کو بھی ان علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے