November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید

IMG-20250419-WA0244

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو دن 2 بجکر 34 منٹ پر آتشزدگی کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ تحصیل نوشہرہ میں نزد جھنگے والا اور جابہ گاؤں کے درمیانی مقام پر گھاس اور جھاڑیوں کو آگ لگی ہوئی ہے جو کہ پھیلنے کا خطرہ ہے۔ ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر خوشاب کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ اور سینٹرل ریسکیو اسٹیشن خوشاب سے 15 ریسکیو عملہ پر مشتمل ٹیموں نے آتشزدگی کے مقام پر رسائی حاصل کرتے ہوئے تقریباً 4 گھنٹوں کی مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا آگ نے تقریباً 150 ایکڑ کے ایریا کو متاثر کیا۔۔۔۔