November 16, 2026

‏آئی جی پی سید علی ناصر رضوی سے اسلام آباد پولیس کی خواتین ملازمین کی پر زور اپیل ‏کانسٹیبل اقراء قتل کیس کو ری اوپن کریں

IMG-20250419-WA0088

‏آئی جی پی سید علی ناصر رضوی سے اسلام آباد پولیس کی خواتین ملازمین کی پر زور اپیل
‏کانسٹیبل اقراء قتل کیس کو ری اوپن کریں

‏اسلام آباد

‏اسلام آباد پولیس کی خواتین پولیس ملازمین نے آئی جی سید علی ناصر رضوی سے پر زور اپیل کی ہے کہ
‏اسلام آباد پولیس کی کانسٹیبل اقراء قتل کیس کی فائل بھی ری اوپن کریں تاکہ پتہ چل سکے آس وقت کے کہ ایک حاضر سروس ایس پی سید عارف حسین شاہ نے اقراء کو کیسے قتل کیا اور حقائق کو چھپانے کے لیے بطور حاضر سروس ایس پی کیا کیا گل کھلائے
‏آس وقت کے حاضر سروس ایس پی عارف شاہ نے کانسٹیبل اقراء کے قتل کیس میں کس طرح سے چالبازیاں کیں
‏ایس پی عارف شاہ پولیس والے کے ہاتھ کتنے لمبے تھے جو اس انکوائری کو گول مول کر کے ختم کروا دیا گیا تھا

‏کیسے اقراء قتل کیس کے ثبوتوں کو مٹایا گیا اور اس کیس کو موڑا گیا تھا جبکہ مقتولہ کا بہت سا سامان بھی عارف شاہ کے گھر سے ملا تھا اور آخری وقت بھی مقتولہ اسی کے گھر ہی رہائش پذیر تھی ۔۔