November 16, 2026

ڈراپ سائٹ کی نئی انکشافاتی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کو قتل کرنے سے پہلے شدید تشدد کا

20250415_192740

ڈراپ سائٹ کی نئی انکشافاتی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کو قتل کرنے سے پہلے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تشدد کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں، کلائیوں پر گہرے کٹ اور کئی ناخن موجود نہیں تھے، گاڑی کی فرنٹ پسنجر سیٹ پر گولی کا کوئی نشانہ نہیں ملا جس کے بعد mistaken identity سمیت، چوری شدہ کار کو روکے جانے اور اسکے نہ رکنے پر بدنام زمانہ کینیا کی کرائے کے قاتل کے طور پر مشہور جی ایس یو یونٹ کے بیانات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں۔
ارشد شریف پر مبینہ طور پر بدترین تشدد کیا گیا جس کا مقصد شاید کوئی معلومات حاصل کرنا تھا یا ایزا پہنچانے کی کوشش تھی، موجود شواہد کے تجزیے کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ انکو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور بعد ازاں mistaken identity سمیت کار چوری اور پولیس ناکے پر فائرنگ کے بیانیے بنائے گئے۔
ارشد شریف کا لیپ ٹاپ، موبائل اور کام سے متعلقہ USBs انکے سامان سے تاحال غائب ہیں۔ اے آر وائی کے مالک کی طرف سے رابطے کیلیے فراہم کیے گئے سیٹلائٹ فون تھرایا سیٹ کی ارشد شریف کی موت کے بعد لاسٹ لوکیشن پاکستان شو ہوئی، جبکہ یہ سیٹلائٹ فون ارشد شریف کے سامان کے ساتھ پاکستان نہیں بھیجا گیا تھا۔

اس وقت کی حکومت پاکستان کی طرف سے اس قتل کی تحقیقات کیلیے بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد سیل کر دی گئی، اسکو ریکارڈ پر نہیں لایا گیا، بلکہ اس کمیٹی کی سربراہی کرنے والے افسر عمر شاہد حامد کو او ایس ڈی بنا کر کھڈے لائن لگا دیا گیا۔ دیگر افسران کو بھی ہٹا دیا گیا۔ اور سپریم کورٹ کی طرف سے اس کیس کو سرد خانے میں پھینک دیا گیا۔