خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن صفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور شعبہ ءتعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کرام کا کردار خاص اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بائز ٹاہلہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس پر وقار تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کے نمائندہ سردار امیر عباس خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ نامور ماہر تعلیم سردار سجاد حسین خان بلوچ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شہزادہ محمد علی خان بھی زینت محفل تھے ۔ تقریب میں اساتذہ کرام اور نمائندہ والدین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ قبل ایں ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپور ظہیر عباس بھٹی اور معروف سماجی شخصیت سردار امیر عباس خان نے سکول ہذا میں مسجد کا بھی افتتاح کیا اور اس کار خیر کے لیے جملہ متعلقین کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا گیا ۔ دریں اثناء ایس ایس ٹی کمپوٹر سائنس اللہ رکھا نے میڈیا کو خصوصی ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ مسجد ھذا کی تعمیر کے لیے الحاج احسن اقبال آف اجنالہ گجرات کا تعاون قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہے ۔
54









