ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں صفائی
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں صفائی ستھرائی، عوامی سہولیات اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام افتاب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز، میونسپل آفیسرز (انفراسٹرکچر و سروسز)، چیف سینیٹری انسپکٹرز، ستھرا پنجاب کے تحصیل مینیجرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی کے موجودہ نظام، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، ڈرینج سسٹم، صفائی عملے کی حاضری، مشینری کی دستیابی اور عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تمام افسران نے اپنے اپنے علاقوں میں کیے گئے اقدامات، درپیش مسائل اور حل کی تجاویز پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا بہتر نظام نہ صرف شہری سہولت بلکہ صحت عامہ سے بھی براہ راست تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام افسران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں، صفائی عملہ فیلڈ میں متحرک رکھا جائے۔