*_دلچسپ اور حیران کُن مکالمہ !!!_*
*_دلچسپ اور حیران کُن مکالمہ !!!_*
*_صحافی احمد نورانی کے اسلام آباد سے دو لاپتہ بھائیوں کے اغواء کی درج ایف آئی آر کے حصول کی والدہ کی درخواست پر سماعت_*
*_جسٹس انعام امین منہاس نے اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کر کے دس دن بعد 28 اپریل تک جواب طلب کر لیا_*
*_عدالت حکم دے کہ ہمیں ایف آئی آر کی کاپی فراہم کر دی جائے، وکیل ایمان مزاری کی استدعا_*
*_میں نوٹس جاری کر کے مرکزی کیس کے ساتھ سماعت رکھ دیتا ہوں، جسٹس انعام امین منہاس_*
*_ایف آئی آر کی کاپی تو پولیس کو فراہم کر دینی چاہیے، عدالت آرڈر جاری کرے، ایمان مزاری_*
*_یہ متفرق درخواست ہے، میں نوٹس جاری کر رہا ہوں، ایف آئی آر مل جائے گی، ایف آئی آر لینے کے اور بھی طریقے ہیں، آئندہ سماعت مرکزی کیس کے ساتھ ہو گی، جسٹس انعام امین_*
*_اگلی تاریخ بہت لمبی ہے، عدالت اگر آرڈر جاری کر دے تو بہتر ہو گا، ایمان مزاری ایڈووکیٹ_*
*_ایف آئی آر حاصل کرنے کیلئے پراسیکیوشن برانچ میں بھی درخواست دیں، جسٹس انعام امین منہاس_*
*_ہمیں بتایا گیا کہ ایف آئی آر سِیل کر دی گئی ہے، سِیل کیسے کی جا سکتی ہے، ایمان مزاری ایڈووکیٹ_*
*_یہ تو ابھی زبانی بات ہے، آپ تحریری طور پر درخواست دے دیں، جسٹس انعام امین منہاس_*
*_عدالت نے اسلام آباد پولیس کو_* *_نوٹس جاری کر کے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی_*