خضدار پولیس کی کامیاب کارروائی، لاکھوں مالیت کا زرعی بیج برآمد، ایک ملزم گرفتار
خضدار پولیس کی کامیاب کارروائی، لاکھوں مالیت کا زرعی بیج برآمد، ایک ملزم گرفتار
ایس ایس پی جاوید احمد کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی زمان پندرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او بھاول خان پندرانی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ارباب کمپلیکس خضدار میں ایک دکان کے تالے توڑ کر زرعی بیج چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم گلزار علی ولد نواب علی قوم بھٹی، سکنہ جیکب آباد سندھ کو گرفتار کرکے جنکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا زرعی بیج اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
خضدار پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی