November 16, 2026

حکومت کا 30 ہزار 968 سرکاری ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ۔*

IMG-20250417-WA0508

*حکومت کا 30 ہزار 968 سرکاری ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ۔*

وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر کی 30 ہزار 968 آسامیان ختم کردی ہیں،7 ہزار 724 مزید آسامیاں ختم کی جائیں گی۔ کابینہ سیکریٹری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ ختم کی گئی زیادہ تر آسامیاں گریڈ 1 کی ہیں جن میں سے 7 ہزار 305 پہلے ہی ہٹا دی گئی ہیں اور 4 ہزار 253 مزید ختم کی جانی ہیں۔سیکریٹری کابینہ کے مطابق گریڈ 21 اور 22 میں سے ہر ایک کی دو پوسٹیں ختم کردی گئی ہیں، ساتھ ہی گریڈ 20 کی 36، گریڈ 19 کی 99 اور گریڈ 19 کی 71 نوکریاں ختم کی جائیں گی۔گریڈ 18 کی 203 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں اور 36 ختم کی جائیں گی۔ مزید برآں گریڈ 17 میں 760 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ مزید 58 آسامیاں ختم کی جائیں گی۔سیکریٹری کابینہ نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا اس عمل سے قومی خزانے کو 30 بلین روپے کی بچت ہوئی ہے، مزید آسامیوں کے خاتمے سے مزید بچت متوقع ہے۔دوسری جانب حکومت نے والد کی جگہ بیٹے کو ملازمت کوٹہ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، یہ ایک ایسی پالیسی ہے جس کے تحت ملازمت کے دوران مرنے والے ملازم کے خاندان کے کسی فرد کو سرکاری ملازمت دینے کی اجازت دی گئی تھی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو نظرثانی شدہ پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔