November 16, 2026

خضدار :17 اپریل / ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہاہے کہ افغان مہاجرین کو باعزت

IMG-20250417-WA0506

خضدار :17 اپریل / ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہاہے کہ افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے ان کے اپنے ملک روانہ کیا جارہاہے ۔ ضلعی انتظامیہ کا کردار حکومت کی دی گئی ہدایات اور ضابطہ پر عملدرآمد کرنا ہے اور اسی کی پیروی کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بشیراحمد جتک اور وائس چیئرمین عبدالقدیر زہری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے پہلے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے افغان مہاجرین کے انخلاء اور ن کے کاروبار کے ساتھ رعایت و باعزت طریقے سے ان کو روانہ کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار تجاویز دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا کہنا تھاکہ کسی بھی طرح افغان مہاجرین کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی اس متعلق لیویز فورس کو خصوصی ہدایات دیئے گئے ہیں کہ ان کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھا جائے تاکہ وہ بغیر کسی دقت کے اپنے وطن روانہ ہوں ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا کہنا تھاکہ اب تک کافی تعداد میں خاندان خضدار سے اپنے ملک جاچکے ہیں اور مذید ان کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کو باور کرایا کہ افغان مہاجرین کو نہ مصائب میں ڈالا جائیگا اور نہ ہی ان کے لئے مشکلات پیدا کیئے جائیں گے باعزت طریقے سے انہیں ان کا ملک روانہ کردیا جائے گا۔