November 16, 2026

*اسلام آباد، راولپنڈی و دیگر علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی کا الرٹ جاری*

20250415_192740

*اسلام آباد، راولپنڈی و دیگر علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی کا الرٹ جاری*

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

این ای او سی نے جاری الرٹ میں بتایا کہ 18 اور 19 اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کر دی۔

الرٹ کے مطابق اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔