November 16, 2026

دریائے سندھ پر 6 نئے کینالز کی تعمیر کے خلاف جسقم بشیر خان قریشی ضلع سکھر جساف کی جانب سے سکھر پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

IMG-20250417-WA0375

ناظرین اب چلتے ھیں سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر جہاں سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ ۔جی نصیر زیدی درست سندھ پر کنیال کے حوالے کیا خبر دے رھے ھو
دریائے سندھ پر 6 نئے کینالز کی تعمیر کے خلاف جسقم بشیر خان قریشی ضلع سکھر جساف کی جانب سے سکھر پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

سکھر() دریائے سندھ پر چھ (6) نئے کینالز کی مجوزہ تعمیر کے خلاف جسقم بشیر خان قریشی (ضلع سکھر) جساف کی جانب سے سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا، بھوک ہڑتال کیمپ جساف کی کال پر دی گئی ہے جس کی قیادت مرکزی رہنماؤں عبدالستار زنگیجو، عرفان ملک، طارق احمد گھمرو، اور دیگر سیاسی و سماجی کارکنان کررہے تھے، احتجاجی کیمپ میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “سندھ کا پانی سندھ کو دو”، “کینالز بند کرو”، اور “ہمیں پانی دو، زندگی دو” جیسے نعرے درج تھے ، اس موقع پر بھوک ہڑتالی کیمپ سے مظاہرین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نئے کینالز کی تعمیر سندھ دشمن منصوبہ ہے جس کا مقصد سندھ کے پانی کو دیگر صوبوں کی طرف منتقل کرنا ہے ، مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ پہلے ہی سندھ کو اس کے حصے کا مکمل پانی نہیں دیا جا رہا، جس کی وجہ سے زراعت تباہ ہو رہی ہے، اور ہزاروں ایکڑ زمین بنجر ہو چکی ہے، جساف رہنماؤں نے کہا کہ چھ نئے کینالز کی تعمیر کا منصوبہ سندھ کے عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی معیشت زراعت پر مبنی ہے اور اگر سندھ کے پانی پر مزید ڈاکہ ڈالا گیا تو عوام سڑکوں پر آئیں گے اور سخت مزاحمت کریں گے ، مظاہرین نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کینالز کی تعمیر کا منصوبہ ختم کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، رہنماؤں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اعلان کیا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔