سکھر(بیورو چیف سید نصیر حیسن۔ زیدی) بچل شاہ میانی ملک چوک کے رہائشی محمد ہاشم اور نبی بخش چوہان نے پولیس اور بہائیون کے
سکھر(بیورو چیف سید نصیر حیسن۔ زیدی) بچل شاہ میانی ملک چوک کے رہائشی محمد ہاشم اور نبی بخش چوہان نے پولیس اور بہائیون کے زیادتیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل والد الهوسايو فوت ہوئے، انہوں نے فوتگی سے پہلے گھر اور دیگر جائداد اولاد مین تقسیم کردی تھی، اس کے باوجود بڑے بھائی محمد ادریس اور چہوٹے بہائی محمد حسن عرف بابو چوہان ان کے حصہ میں آنے والی گھر کی جگہ پر زبردستی قابض ہونا چاہتے ہیں، اس لیے وہ دونوں مختلف طریقوں سے تکالیف پہنچا کر ڈرا و دہمکا کر حراسان کرتے رہتے ہیں، جبکہ ہم ریڑھی لگا کر اور دہاڑی پر مزدوری کر کے بمشکل بچوں سمیت پیٹگذر کرتے ہیں، ان کے علاوہ ایئرپورٹ تہانے کی پولیس مذکورہ بہائیون کے دیگر لوگوں سے فڈا فساد کرنے جیسے معاملات میں ہمیں ناحق گرفتار کر کے پریشانی میں مبتلا کر دیتی ہے، پوليس اور بہائیون کے آزار کے سبب ہماری زندگی اجیرن بن گئی ہے، ہمارا کوئی پرسان حال بہی نہیں، انہوں ایس ایس پی سکھر، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں و دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ بہائیون اور پولیس کی جانب سے ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے کر تحفظ فراہم کیا جائے