November 16, 2026

بہاولنگر ()سابق صدر بار آفتاب احمد گجر ایڈوکیٹ کےقاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرِ

IMG-20250416-WA0106

بہاولنگر ()سابق صدر بار آفتاب احمد گجر ایڈوکیٹ کےقاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے آفتاب احمد گجر کےاہلخانہ کوتنہا نہی چھوڑیں گے اس امر کا اظہار ممبر پنجاب بار کونسل چوھدری عمران حسین چھٹہ ایڈوکیٹ صدر بارایسوسی ایشن چشتیاں چودھری شبیر احمد ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری میاں معظم علی کھچی ایڈوکیٹ سابق صدر بار ریاض اقبال خان بھڈیرا ایڈوکیٹ سابق صدر بارچوھدری رؤف سجاد چیمہ بزرگ قانون دان حاجی غلام رسول تگڑایڈوکیٹ نےسابق صدر بار چوھدری آفتاب احمد گجر کےقتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سےمطالبہ کیا ھےکہ آفتاب احمد گجر کےقاتلوں کوفی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے مرحوم آفتاب احمد گجر کےاہلخانہ کو انصاف دلانے کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے وکلاء برادری مقتول آفتاب احمد گجر ایڈوکیٹ کے اہلخانہ کےساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اس امر کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن چشتیاں میں چوھدری آفتاب احمد گجر ایڈوکیٹ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر آفتاب احمد گجر کوانکی بار کےلئے خدمات پرخراج عقیدت پیش کرتے ھوئے وکلاء نےکہاکہ مرحوم انتہائی با اخلاق بااصول وکیل اور انتہائی اعلیٰ اوصاف کے مالک تھےانکاخون رائیگاں نہی جانے دیا جائیگا اس موقع پر مرحوم آفتاب احمد گجر کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی تعزیعتی ریفرنس میں ممبر پنجاب بار کونسل چوھدری محمد افضل دھرالہ صدر بار ایسوسی ایشن منچن آباد خالد شاھد بٹر ایڈوکیٹ سیکرٹری محمد سلیم بلوچ ایڈوکیٹ ،صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد ریاض احمد باجوہ ایڈوکیٹ سیکرٹری حافظ عبد الرشید صدربارایسوسی ایشن فورٹ عباس چوھدری سیف اللہ ایڈوکیٹ سیکرٹری چوھدری اکمل لنگڑیال ایڈوکیٹ ،صدر بار ایسوسی ایشن حاصل پورسید محمد اخترشاہ سیکرٹری حافظ اسد اللہ کلو ایڈوکیٹ ،چوھدری آفتاب چیمہ سابق صدر بار حاصل پورسابق سیکرٹری بار حاصل پور چوھدری عدنان مقصود کاہلوں کےعلاوہ سینکڑوں وکلاء نےشرکت کی اس موقع پر اراکین بار ایسوسی ایشن چشتیاں ودیگرشہروں سےائے ھوئے بارایسوسی ایشن کے عہدیداران اوروکلاء برادری نےکہاکہ مرحوم آفتاب احمد گجر کو بربریت کا نشانہ بنانا صرف ایک فرد کا نقصان نہی ھے بلکہ پوری وکلاء برادری کے لئےایک ناقابل تلافی نقصان ھےانہوں نے مزید کہا کہ آفتاب احمد گجر کےقتل کےبعد وکلاء کمیونٹی خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ھےانہوں نے وزیر اعظم پاکستان اعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او بہاول پور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر سےمطالبہ کیا ھےکہ آفتاب احمد گجر کےقتل کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکےقتل کےاصل محرکات سامنے لائے جائیں بصورت دیگر وکلاء برادری راست اقدام اٹھانے پرمجبو ر ھو گی بعد ازاں حضرت مولانا غلام مرتضی نے مرحوم آفتاب احمد گجر کی روح کے ایصال ثواب کے دعائے مغفرت کروائی۔