پاکستان نے سرکاری طور پر (حما/س کے) 7 اکتوبر کے حملوں کی مذمت کردی ہے
پاکستان نے سرکاری طور پر (حما/س کے) 7 اکتوبر کے حملوں کی مذمت کردی ہے۔ ان حملوں کے لیے لفظ “دہشتگردانہ حملے” استعمال کیے گئے ہیں۔
11 اپریل 2025 کو قوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے قراداد پیش کی گئی جس میں پاکستان سمیت او آئی سی ممالک نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے یہ قرارداد او آئی سی کی جانب سے، اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن میں ٹیبل کی گئی تھی
اس قرارداد میں، اسرائیلی آبادیوں پر راکٹ حملوں کی بھی مذمت کی گئی اور انھیں بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا گیا ہے (یہ اسرائیل کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے بالآخر تسلیم کرلیا گیا)
اس کے علاوہ ایک اہم کلاز کا خاتمہ کردیا گیا جس کے تحت اقوام متحدہ، اسرائیلی آفیشلز کے خلاف کاروائی کی جاسکتی تھی۔ یہ اسرائیل کے لیے ایک بہت بڑا ریلیف ہے یعنی اب اسرائیلی حکام اپنے مخالفین (فلس/طینیوں) کے خلاف مزید کھل کر کاروائی کرسکیں گے۔
اس ریزولوشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنگی قیدیوں کی کے ساتھ ںرتاؤ اور ان کی حوالگی کے حوالے سے بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کا خیال رکھا جائے یعنی حما/س کو اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے پابند کیا جارہا ہے۔
امریکی یہودی کانگریس نے ان تمام ڈیویلپمنٹس پر پاکستان اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انھوں نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کے اسرائیل کے حوالے سے بیانیے میں بہت مثبت تبدیلی آئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے do more کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈیمانڈ کی ہے کہ حما/س کا باقاعدہ نام بھی لیا جائے اور ان کے مظالم کی کھل کر (نام لے کر بھی) مذمت کی جائے
تنظیم نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اس قراداد میں ambiguity کو برقرار رکھتے ہوئے، لوگوں کی آزادی کے لیے اور بیرونی قوتوں کے خلاف جدوجہد کا حق عالمی قوانین کی روشنی میں تسلیم کیا گیا ہے
اس کے باوجود امریکن یہودی کانگریس نے پاکستان کے اس اسٹانس کی تبدیلی کو تعمیری قرار دیا ہے
اس تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرح، پاکستان بھی دہشتگردی کا شکار اور ایسی تنظیموں سے نبرد آزما ہے۔ لہذا وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا یہ فیصلہ قدرتی بھی ہے۔ اس طرح کے اقدامات پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری لانے کا باعث بنیں گے، خاص کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے حوالے سے
تبصرہ:
آپ یہ سمجھ لیجیے کہ حما/س یا مزاحمت کاروں کی سفارتی حمایت بھی اب مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے۔ عملی حمایت یا سپورٹ تو کبھی تھی ہی نہیں۔
اس کے حملوں کے لیے دہشتگردی کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی کاؤنٹر اسٹریٹیجیز کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا ہے
چالاکی دیکھیے کہ قرارداد میں فلسطینیوں کا حق آزادی اور قبضہ گیر قوتوں کے خلاف جدوجہد کو “عمومی” طور پر تسلیم کیا گیا ہے (یعنی سیاسی بیان) لیکن مزاحمت کاروں جیسے حما/س کی عسکری اسٹریٹیجی کا مطالعہ کریں تو ان کے ہر قدم کو غلط قرار دے دیا گیا ہے
کوئی پوچھے کہ اگر حما/س و دیگر مزاحمت کاروں کا طریقہ غلط ہے تو صحیح طریقہ کیا بتایا گیا ہے؟
اس حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
اس شرمناک چالاکی کو یوں سمجھیں کہ میں کسی عام شہری کا، کسی ڈاکو کے خلاف دفاع کرنے کا حق تو تسلیم کرلوں لیکن اس پر پابندی لگادوں کہ آپ ڈاکو کے خلاف پستول، چاقو، لاٹھی اور راڈ وغیرہ کا استعمال نہیں کرسکتے
تو پھر کیا استعمال کریں؟
یہ نہیں بتایا۔۔۔۔۔۔۔
اسے کہتے ہیں چالاکی سے بھرپور سفارتی زبان
لفاظی میں ہی سارا کھیل چھپا ہے
یہ قرارداد اسرائیل کی ایک بہت بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی ہے۔
او آئی سی کے زریعے اس قرارداد کو پاکستان نے لیڈ کیا ہے۔ اہم ترین “برادر اسلامی ملک” سے ہائی پروفائل ملاقاتوں کے ثمر اب سامنے آرہے ہیں۔
اسی لیے امریکی جیوش کانگریس باقاعدہ پاکستان کا نام لے کر شکریہ ادا کررہی ہے
افسوس بلکہ ماتم کا مقام ہے کہ 57 اسلامی ممالک نے غزہ کے مسلمانوں کو اسرائیل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ میں اس سے پہلے بارہا لکھتا رہا ہوں کہ غزہ قتل عام سب کو اعتماد میں لے کر کیا جارہا ہے۔
معاملات جہاں تک پہنچے ہیں، یہ اسرائیل کی بڑی کامیابی ہے۔ لیکن یہ یہاں پر رکیں گے نہیں۔ یہ آہستہ آہستہ آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔ یہ ایک بھیانک شروعات ہے