عمرکوٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف *وزٹ: پری الیکشن کے دن ڈسپیچنگ پواٸنٹ
عمرکوٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف
*وزٹ: پری الیکشن کے دن ڈسپیچنگ پواٸنٹ (Dispatching Point)، انتخابی عملے اور الیکشن مٹیریل کی حفاظت، منظمّ طریقے سے تقسیم و ترسیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔(SSP عمرکوٹ عزیر احمد)۔*
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر آج مورخہٕ 16 اپریل 2025 کو 17 اپریل ضمنی انتخاب قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمرکوٹ پری الیکشن کے دن ڈسپیچنگ پواٸنٹ، انتخابی عملے اور الیکشن مٹیریل کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف اقدامات کیۓ گۓ ہیں۔
ایس ایس پی عمرکوٹ نے ڈسپیچنگ پواٸنٹ کا وزٹ کیا، سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ پلان، تقسیم اور باحفاظت ترسیل اور دیگر انتظامی صورتِحال کا جاٸزہ لیا۔
ڈسپیچنگ پواٸنٹ پر پولیس نفری کو چیک کیا، نظم ضبط قاٸم رکھواتے ہوۓ الیکشن مٹیریل کی تقسیم جاری ہے، الیکشن عملے اور مٹیریل کو ٹرانسپورٹ پلان کے مطابق۔۔۔ مامور کیۓ گۓ پولیس افسران و جوان بشمول لیڈیز پولیس مقررہ گاڑیوں میں بٹھایا جارہا ہے اور متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جارہا ہے۔
حساس، انتہاٸ حساس اور دور دراز ریگستانی علاقوں چھور اور کھوکھراپار جیسے پولنگ اسٹیشنوں تک عملے اور پولنگ مٹیریل کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں لے جایا اور واپس لایا جاۓ گا۔ رساٸ اور کمیونیکیشن کے حوالے سے باہمی ربط کو یقینی بنایا جارہا ہے۔