ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے)پنجاب کلچر ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے)پنجاب کلچر ڈے کے سلسلہ میں گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد نے پنجاب رہتل دیہاڑ تقریب میں اپنا سٹال سجا کر شرکت کی جو کہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد کے اسمبلی گراؤنڈ میں سجائی گئی تھی.سٹال کو دلکش تقافتی رنگوں سےمزین کیا گیا تھا ۔ جس میں پنجاب دھرتی ماں کا چرخہ، خاموش صبح میں خاموش رقص کرتی مدھانی اور چاٹی، سوہنی کا گھڑا، رانجھے کی بانسری، رانی تاج کا ڈھول، دادی کی چنگیر اور دادے کی پنکھی کو چوپال میں سجایا گیا تھا ۔ اس سٹال کوسجانے میں تمام سٹاف بالخصوص پرنسپل راؤ وسیم خان ، سید رضا حسین بخاری، غلام نبی ،محمد عامر ، محمد سجادالحق گل رانا امتیاز ، وقاص ،حامد۔جمیل عباسی نے اہم کردار ادا کیا ۔تقافتی کھیلوں کی نمائش کی گئی تھی اور کھلاڑیوں کے درمیان مختلف ثقافتی کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے ۔
اس پروقار تقریب میں شہر کی نامور شخصیات ، بچوں کے والدین، محترم اساتذہ کرام ،طلباء کی کثیر تعداد اور عمائدین شہر نے بھر پور شرکت فرمائی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ کمپئرنگ کے فرائض عبدالکریم عباسی نے سر انجام دیے۔ پنجابی قوالوں نے پنجابی قوالی پیش کی۔ پنجاب کلچر ڈے کا صدارتی خطبہ پنجابی شاعر جناب عبدالرزاق جوئیہ نے پیش کیا۔ جنہوں نے کہا کہ پنجابی زبان اور پنجابی ثقافت کو ہر فورم پہ رائج کیے جانے میں عار محسوس نہ کی جائے اور یہ نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھ کر پنجابی زبان کو منفرد مقام دلوایا جائے۔کلچرڈے میں شامل سکول کے پرنسپل صاحبان نے پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔
معزز مہمانوں، والدین اور طلباء نےگورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد کے ثقافتی سٹال اور روایتی کھیلوں کو سراہا. ۔
دعائیہ کلمات سے تقریب کا اختتام ہوا۔