عمرکوٹ* (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں
عمرکوٹ* (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں 21 اپرل 2025 سے 25 اپرل 2025 تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے اور اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس محکمے کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پولیو مہم میں ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اسی طرح انہوں نے سماجی تنظیموں ہینڈز اور سامی فاؤنڈیشن کو ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران اپنی فور بائے فور گاڑیاں فراہم کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ پولیو راؤنڈ کو 100 فیصد کامیاب بنایا جائے، اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر وجے کمار نے آئندہ پولیو مہم کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پٿورو سنجے کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈاکٹر فرید احمد ہنگورجو، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر لچھمن داس، ڈاکٹر ایسراداس سوٹھڑ، ڈی ایم، پی پی ایچ آئی ڈاکٹر شرف الدین میمن، سی ایم او ڈسٹرکٹ کونسل عمرکوٹ امتیاز ہلیپوٹو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی، ڈی ایس پی تصور جٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نور محمد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہریش چندر، ڈی ای او عنایت اللہ کنبھار، زمان کوسو، پرائیویٹ اسکولز سے محمد بخش کوسو، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر درگا داس سوثھڑ، ای پی آئی کے فوکل پرسن ڈاکٹر شیر علی مہر، پولیو کمیونیکیشن آفیسر ارباب منگریو، ڈاکٹر مونیکا، ٹیکسیشن آفیسر اویس سمیجو، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اکرام راجپوت، چاروں تعلقوں کے ایم ایس، ڈی ایس ویز، ٹی ایس ویز سمیت محکمہ صحت، متعلقہ محکموں کے افسران، ورکرز، اور سماجی تنظیموں ہینڈز کے امام بخش خاصخیلی، سامی فاؤنڈیشن کے عبدالجبار کنبھار و دیگر نے شرکت کی۔