November 16, 2026

*کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے بڑے آپریشن کا فیصلہ، آج ضلع وسطی سے آغاز*

20250413_192931

*کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے بڑے آپریشن کا فیصلہ، آج ضلع وسطی سے آغاز*

کراچی میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا اعلان کردیا گیا، جو آج سے شروع کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کا آغاز ضلع وسطی سے کیا جائے گا، جہاں مرکزی سڑکوں اور برساتی نالوں سے غیر قانونی ڈھانچے کو ہٹانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ہیڈ آفس میں تجاوزات کے خلاف مہم کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔