حب۔ ایڈیشنل سیشن جج حب کی عدالت سے بچے کی نظروں کے سامنے ماں کو قتل کرنے والے ملزم اسلم کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔
حب۔ ایڈیشنل سیشن جج حب کی عدالت سے بچے کی نظروں کے سامنے ماں کو قتل کرنے والے ملزم اسلم کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیٹ تھانے کی حدود میں ملزم اسلم نے اپنے بچے کی نظروں کے سامنے اپنی بیگم مسناہ شاکرہ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا، واقعے کا مقدمہ پو لیس تھانہ ہائیٹ حب میں زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان مورخہ 26 اگست 2023 کو درج ہوئی ، تفتیش کے دوران آلہ قتل کلہاڑی برآمد ھوئی، مقدمے کی تفتیش ایس آئی عبد الوھاب رند نے کی، دوران سماعت مقدمہ جرم ثابت ھونے پر ایڈیشنل سیشن جج حب ون محمد افضل یوسفزئی نے فیصلہ سنایا،
مدعی کی جانب سے الہیٰ بخش مینگل ایڈووکیٹ، آصف علی سنجرانی اور سکندر علی گرگناڑی ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔ مقتولہ کے لواحقین نے عدالتی فیصلہ کو سراھا ھے اور کہا ھے کہ معاشرے میں قانون اور انصاف کے دروازے ابھی بھی غریب کے لئےکھلے ہیں