November 16, 2026

*گورنر ہاؤس پنجاب میں اسرائیلی برانڈز، غیر ملکی مشروبات، مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد*

20250413_192931

*گورنر ہاؤس پنجاب میں اسرائیلی برانڈز، غیر ملکی مشروبات، مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد*

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے لاہور میں راجہ پرویز اشرف، علی گیلانی، چوہدری منظور اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

گورنر کا کہنا تھا کہ جب تک میں گورنر ہوں، گورنر ہاؤس میں تمام غیر ملکی مشروبات اور منصوعات کے استعمال پر پابندی رہے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ایسی تمام اشیا جن سے دجالی اور غیر مسلموں کو مالی فائدہ پہنچتا ہو، ان کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غز، ہ کے نہتے مسلمانوں پر ظلم دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

گورنر پنجاب نے ایران میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانیوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور مطالبہ کیا کہ ایرانی حکومت دہشت گردی میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دے۔