🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *13 اپریل 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) جماعت اسلامی کا دجالی مظالم کیخلاف 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
🚨 (2) کراچی میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے ملین مارچ، شاہراہ فیصل اور شاہراہ قائدین پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا
🚨 (3) گورنر ہاؤس پنجاب میں دجالی برانڈز، غیر ملکی مشروبات، مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد
🚨 (4) امریکی کانگریس کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا
🚨 (5) پاکستان امریکا کے ساتھ خومختاری کے احترام پر مبنی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، آرمی چیف
🚨 (6) سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
🚨 (7) افغانستان فی الفور دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالے، اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے، وزیراعظم
🚨 (8) وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ
🚨 (9) پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
🚨 (10) سیستان میں پاکستانیوں کا قتل، پاکستان نے ایرانی حکام سے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلررسائی مانگ لی
🚨 (11) سیستان میں پاکستانیوں کا قتل: ایرانی سفارتخانے کی حملے کی شدید مذمت
🚨 (12) مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
🚨 (13) فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
🚨 (14) سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
🚨 (15) فیصل آباد: پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
🚨 (16) ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں: مصطفیٰ کمال
🚨 (17) لکی مروت: پولیس کے سرچ آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
🚨 (18) کراچی: رنچھوڑ لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
🚨 (19) کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتے ہوئے سفید رنگ کی ایک گاڑی الٹ کر تیزی سے سمندر میں جا گری
🚨 (20) پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
🚨 (21) دہشت گردی عالمی چیلنج ہے، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر داخلہ
🚨 (22) راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
🚨 (23) ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
🚨 (24) نوشہرہ میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق
🚨 (25) دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی
🚨 (26) کچھ بھی ہوجائے پیپلزپارٹی کینالر منصوبے پر سمجھوتا نہیں کرے گی: شرجیل میمن
🚨 (27) معروف اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو لاہور میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ ادا
🚨 (28) ملک کے مختلف علاقوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا
🚨 (29) حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
🚨 (30) حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز، عازمین حج کو 22 اپریل سے ویکسینیشن کے ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی
🚨 (31) مستونگ: بی این پی کا لکپاس دھرنے کے مقام پر پیر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
🚨 (32) اسٹیبلشمنٹ سے مصالحت کی کوششیں، پی ٹی آئی کی خارجہ امور اور بین الاقوامی تعلقات کی کمیٹیاں تحلیل
🚨 (33) بھارتی آفیشل سائٹ کا پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم کی کارکردگی کا اعتراف، ویڈیو بھی جاری کی
🚨 (34) کراچی میں ڈمپر ڈرائیور روکنے کے باوجود پولیس گاڑی کو سائیڈ مار کر فرار، سینہ زوری کی ویڈیو وائرل
🚨 (35) ٹنڈو الہٰ یار ڈسٹرکٹ بارکونسل میں طالبات کو ہراساں کرنیوالے ملزم کا کیس نہ لڑنے کی قرارداد منظور
🚨 (36) کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی
🚨 (37) کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
🚨 (38) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سینیارٹی تنازع، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا
🚨 (39) خیبرپختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی
🚨 (40) کراچی: ملیر میں قوم پرست جماعت کی ریلی میں پتھراؤ سے پولیس سب انسپکٹر زخمی
🚨 (41) پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کے ساتھ سفر کرنے پر مجبور
🚨 (42) پشاور: کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
🚨 (43) موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
🚨 (44) لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
🚨 (45) پشاور: مختلف اضلاع میں ایٹا ٹیسٹ کے دوران نقل کرتے ہوئے خواتین سمیت 9 امید وار پکڑے گئے
🚨 (46) آئی ایم ایف سے مذاکرات، پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد ہونے کا امکان
🚨 (47) کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا، 16 ہزار 700 سے زائد کیس رپورٹ
🚨 (48) ملک کے 20 اضلاع سے حاصل ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
🚨 (49) بیجنگ کو سرد ہواؤں نے لپیٹ میں لے لیا، اہم مقامات بند، سفر میں خلل
🚨 (50) ڈی جی خان: قبائلی عمائدین کا خوارجی دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ
🚨 (51) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
🚨 (52) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد اسٹنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف
🚨 (53) کراچی میں ڈمپرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 142 چالان، 27 گاڑیاں ضبط
🚨 (54) نہروں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کو صوبائی حکومتیں قربان کرنا پڑیں تو کر دینی چاہئیں، حسن مرتضیٰ
🚨 (55) کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 دوست جاں بحق
🚨 (56) گوجرانوالہ: بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
🚨 (57) بنگلادیش: حسینہ واجدکی بھانجی اور برطانوی ممبر پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری
🚨 (58) بھارت: متنازع وقف ترمیمی بل کیخلاف مظاہرے، پولیس کی فائرنگ سے باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق
🚨 (59) بھارت میں جنسی درندے آزاد، 19 سالہ لڑکی سے 6 دن تک 23 افراد کی اجتماعی زیادتی
🚨 (60) بھارت میں کتے بھی جنسی زیادتی سے محفوظ نہیں، ریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزم گرفتار
🚨 (61) روس کا یوکرینی شہر سومی پر فضائی حملہ، 32 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی
🚨 (62) صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر بہترین صحت میں ہیں، امریکی صدر کا طبی معائنہ، وائٹ ہاؤس نے رپورٹ جاری کردی