November 16, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی *قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمرکوٹ

IMG-20250414-WA0353

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی

*قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 عمرکوٹ میں ضمنی انتخاب کے حوالے پرووینشل الیکشن کمیشنر سندھ کی ڈی سی آفیس میں میٹنگ۔*

آج مورخہٕ 14 اپریل 2025 کو ڈی سی آفیس عمرکوٹ کے میٹنگ ھال میں 17 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے پرووینشل الیکشن کمیشنر سندھ جناب اعجاز انور کی زیرِ صدارات میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ریٹرننگ آفیسر، ڈپٹی کمیشنر عمرکوٹ نوید رحمان لاڑک، ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تمام حفاظتی و انتظامی امور کا جاٸزہ لیا گیا۔ جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات دی گٸیں۔

علاوہ ازیں ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے الیکشن ڈیوٹی، ویلفئیر ڈیوٹی، اکوموڈیشن اور جملہ ڈیوٹی کے حوالے سے ضلعے کے تمام ہیڈ محرران اور تمام دفاتر کے انچارج اور اسٹاف سے میٹنگ کی۔ ضروری ہدایات اور بریفنگ دی۔