*جانوروں کا شہر آباد کرنے کی تیاریاں مکمل*
*جانوروں کا شہر آباد کرنے کی تیاریاں مکمل*
*1200 ایکٹر رقبے پر محیط منڈی مویشیاء نادرن بائی باس میں ہزاروں سرچ لائٹین نصب کردی گئیں*
*صفائی ستھرائی اور انفراسٹرکچر کو بحال کردیا گیا*
*کراچی کی معروف سپرہائی وے مویشی منڈی کو کامیاب بنانے والے کنٹریکٹر فیصل اینڈ برادرز کی خدمات نادرن بائی پاس مویشی منڈی کیلئے حاصل کرلی گئیں*
*مویشی منڈی کا باقاعدہ افتتاح 19 اپریل 2025ء کو کیا جائے گا،افتتاح سے قبل ہی قربانی کے جانوروں کی آمد شروع ہوگئی*
*کراچی۔۔۔۔*
*عیدالاضحی کی آمد سے دو ماہ قبل ہی کراچی میں1200 ایکٹر رقبے پر محیط منڈی مویشیاء نادرن بائی پاس کی تیاریاں شروع کردی گئیں،سپر ہائی وے کی سابقہ مویشی منڈی کو کامیاب بنانے والے ایڈ منسٹریٹر کی خدمات نادرن بائی پاس کی منڈی کیلئے بھی حاصل کی گئی ہیں،مویشیوں کا شہر آباد کرنے کیلئے سڑکوں کی درستگی اور لائٹنگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیا گیا،مویشی منڈی کا باقاعدہ افتتاح 19 اپریل کو کیا جائے گا،افتتاح سے قبل ہی قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عیدالاضحی کے موقع پر لگنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی مویشیاء نادرن بائی پاس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور تقریبا1200 ایکٹر رقبے پر مویشی منڈی کے قیام کیلئے انفراسٹرکچر کی درستگی کاکام مکمل کرلیا گیا ہے،مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں گذشتہ سالوں کے میں خریداروں اور بیوپاریوںکو پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کیلئے مزید بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں جبکہ مویشی منڈی میں جانورفروخت کیلئے لانے والے بیوپاریوں کیلئے جانوروں کی خوراک اور چارا ساتھ لانے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے وہ جتنا چاہیں جانوروں کا چارا ساتھ لاسکتے ہیں جبکہ خریداروں کی آمدورفت میں مشکلات اور منڈی آنے والے راستوں میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت بنائے گئے ہیں جبکہ گلشن معمار سے مویشی منڈی آنے والے راستے میں موجود گڑھوں کو بھردیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو،رواں سال مویشی منڈی نادرن بائی پاس کا ٹھیکہ فیصل برادرز کو دیا گیا ہے جو کہ سابقہ سپرہائی وے مویشی منڈی کے سب سے پہلے کنٹریکٹر بتائے جاتے ہیںاور مذکورہ کنٹریکٹر نے ہی سپرہائی وے مویشی منڈی کو بہتر انتظامات کرکے کامیاب ترین مویشی منڈی بنایا تھا جبکہ نادرن بائی پاس مویشی منڈی کو بھی سپرہائی وے مویشی منڈی کی طرح کامیاب بنانے کیلئے فیصل برادرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،مویشی منڈی کے ایڈ منسٹریٹر شہاب کا کہنا ہے کہ بیوپاریوں اور خریداروں کو مویشی منڈی میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے گذشتہ سالوں کی نسبت مزید بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں،مویشی منڈی میں ہزاروں کی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس نصب کردی گئی ہیں،نادر ن بائی پاس اور سڑکوں پر ریت جمع ہونے کی شکایات کے ازالے کیلئے بھی صفائی ستھرائی کیلئے باقاعدہ ایک فورس بنائی گئی ہے ،ایڈ منسٹریٹر شہاب کا کہنا ہے مویشی منڈی میں بڑے جانوروں کے 20 بلاک بنائے جارہے ہیں جبکہ بکرا سیکشن علیحدہ سے قائم کیا جائے گا،اس کے علاوہ کھانے پینے کے اسٹال اور بینکس کی اے ٹی ایم ودیگر سہولیات بھی مویشی منڈی میں فراہم کی جارہی ہیں،منڈی ایڈمنسٹریٹر شہاب کا مزید کہنا ہے کہ 19 اپریل بروز ہفتہ کو مویشی منڈی کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے تاہم افتتاح سے قبل ہی قربانی کے جانوروں کے دو ٹرک فروخت کیلئے مویشی منڈی لائے جاچکے ہیں۔*