دل کی بات خ ح شہزاد لبیک یا اقصی
دل کی بات
خ ح شہزاد
لبیک یا اقصی
فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاھرے ھورھے ھیں۔صاحب درد دل رکھنے والے انسان سراپا احتجاج ہیں۔ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ ھوگیا۔اسرائیل نے غزہ اور دیگر شہروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔لاکھوں بے گناہ معصوم بچے بوڑھے۔خواتین در بدر ھوگے۔ہزاروں شہید ھوگے۔ہزاروں ملبے کے ڈھیر کے نیچے دفن ھیں۔نہ کھانے کو کچھ نہ پینے کو کچھ۔ظلم وستم کی ایسی ایسی داستانیں رقم کی گیں کہ ہلاکو اور چنگیز خان کی روحیں بھی شرمندہ ھیں۔خیر تمام تر واقعات کے باوجود عالم اسلام میں کوئی خاص احتجاج دیکھنے کو نہیں ملا۔جبکہ کفار کے ممالک میں لاکھوں لوگ احتجاج کررھے ھیں۔لیکن حالیہ علمائے کرام کے فتوی کے بعد کچھ مسلم عوام کی غیرت جاگی ھے۔اور پاکستان سمیت دیگر ممالک جن میں ترکی اور بنگلہ دیش شامل ھیں بڑے بڑے مظاھرے ھوئے ھیں اور بائیکاٹ کا سلسلہ بھی تیز ھوا ھے لیکن عرب ممالک میں ابھی تک غیرت نامی چیز دور دور تک نظر نہیں آرھی۔پاکستان کے مختلف مسالک کے مفتیان کرام نے ڈیڑھ سال بعد ھی سہی لیکن آخر فتوی دے دیا ھے کہ جہاد کرو۔لیکن اس میں حکومت پاکستان اور پاک فوج کے لیے کوئی واضح پیغام نہیں ھے۔عالم اسلام کا لفظ استعمال کیا گیا۔جبکہ ان مولویوں کا فتوی تو صرف پاکستان کے لیے ھی ھونا چاھے تھا کہ ایٹمی قوت کی حامل سات آٹھ لاکھ فوج اور میزائل ٹیکنالوجی سے لیس اربوں کے بجٹ رکھنے والی فوج اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمرانوں آخر ان ڈیڑھ سالوں میں جہاں غزہ کے 23لاکھ افراد کو دربدر کردیا گیا ہزاروں شہید ھوگے۔انہوں نے کیا کارنامہ سرانجام دیا ھے کہ فلسطین کاز میں یہ کہیں نظر آتے۔لیکن دیگر کھسروں کی صف میں یہ بھی کھڑے نظر آتے ھیں۔عربوں نے تو اسلام کو دیش نکلا تقریبا سو سال پہلے دے دیا تھا جب خلافت عثمانیہ ختم کرکے قبائلی عصبیت پر ملک بنائے گے۔اور اسلام کی بجائے عرب ازم پڑھایا گیا۔گو اب عربوں کے کسی ملک کے ساتھ اسلامی نہیں لگتا۔جب عرب اسلام کو دیش نکلا دے رھے تھے اسی وقت ہندوستان میں اسلام کے نام پر دنیا کی سب سے بڑی ہجرت ھورھی تھی اور خالص اسلام کے نام پر ایک مملکت خداداد معرض وجود میں آئی جس کے آئین کی پیشانی پر لکھا گیا کہ اس ملک میں کوئی آئین قانون اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں بن سکتا۔آئین میں اس بات کی ضمانت موجود ھے کہ حکم صرف اللہ کا چلے گا۔حکمران بطور نائب اختیارات استعمال کریں گے۔لیکن دشمنان اسلام نے ایسے ایسے غدار پیدا کیے جنہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ پاکستان ختم ھوجائے۔کبھی جغرافیائی۔کبھی نظریاتی سرحدوں پر حملے کیے گے۔ایسے ایسے حکمران مسلط کیے گے جن کی ولدیت بھی لوگ نہیں جانتے تھے۔ایسے ایسے نشئی فوجی جنرل لائے گے جو پی کر جنگیں لڑتے رھے۔خیر اج جہاں پاکستان آئی ایم ایف کے قرضہ پر چل رھا ھے۔وھاں غیر مقبول حکومت صرف اپنے ممبران کو نوازنے کے پانچ سو گنا اضافہ کردیتی ھے لیکن ملازمین کے لیے اسکے پاس پیسے نہیں ھیں۔فوج کی مقبولیت تاریخ کے کم ترین لیول پر ھے۔اندرونی بغاوت بلوچستان اور کے پی کے میں سر اٹھا چکی ھے۔آئے روزحملے معمول بن چکے ھیں۔ایسے حالات میں حکومت سے کوئی غیرت مند فیصلے کی آمید نہیں ھے۔کیونکہ دجال نے انکی قسط روک دینی ھے۔اور پھر یہ عیاشی کہاں سے کریں گے۔عربوں کی تباھی تو یقنی ھے۔لیکن پاکستان کی خاک میں دبی چنگاری سے کسی بھی وقت کچھ ھوسکتا ھے۔یہ حکمران یا آرمی چیف اگر انکی قسمت میں یہ سعادت ھوئی تو ضرور حاصل کریں گے نہیں انے والے یہ سعادت حاصل کریں گے اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے یہاں سے لشکر جاہیں گے۔ان شاءاللہ۔لیکن یہ سعادت خوش قسمتی کس کو ملتی ھے یہ اللہ جانتا ھے۔حکمرانوں کو دعا کرنی چاھے کہ یہ سعادت انہیں ملے شاہد اللہ اسکے صدقے انکی لوٹ مار معاف کردے۔لیکن ؟؟؟؟؟؟؟