November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپوربگھور میں بھی

IMG-20250414-WA0158

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپوربگھور میں بھی پنجاب کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ اس دن کی مناسبت سے بچوں نے پنجابی ثقافت کو نمایاں کرنے والے مختلف پروگرامز میں بھرپور حصہ لیا ۔ پنجابی لوک ناچ ، پنجابی کھیلوں اور پنجابی ادب کے دوہڑے ماہیوں میں بچوں کی دلچسپی دیدنی تھی ۔ خصوصا” بچے پنجابی ناچ گانے سے خوب محظوظ ہوئے ۔ ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال کی زیر نگرانی بچوں نے پنجابی کلچر کے مختلف خوبصورت پروگرامز میں بڑے ذوق شوق سے حصہ لیا۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سرزمین شاندار ثقافتی روایات کی امین ہے یہاں کے کلچر کے سبھی رنگ بہت خوبصورت اور دل کو بھانے والے ہیں ۔ انہوں نے بچوں کی پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے شاندار پرفارمنس کو بھی خوب سراہا اور جملہ ٹیچنگ سٹاف کے ٹیم ورک کی پذیرائی کی ۔