پشاور خوشحال خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال 24 اپریل کو افتتاح ھوگا انعام الللہ پشاور ( سید گوہر شاہ )
پشاور خوشحال خٹک ایکسپریس 5 سال بعد بحال 24 اپریل کو افتتاح ھوگا انعام الللہ
پشاور ( سید گوہر شاہ )
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی خصوصی ھدایت پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ کا پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ، کروناکیوجہ سے بند کی گی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 5سال اور ایک مہینےبعد بحالی اور سٹیشن پر مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات / انتظامات کا جائزہ
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے پشاور انعام اللہ صاحب نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ 24 اپریل بوقت سہ پہر4بجے پشاورکینٹ ریلوے سٹیشن سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی افتتاح کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا ڈی ایس پشاور نے اسٹیشن پر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی کہ مسافروں کو بہترین سہولیات میسر کی جائیں پینے کے ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ڈی ایس پشاور نے سٹیشن کے اطراف صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، ٹکٹنگ، اور پلیٹ فارم سمیت دیگر اہم امور کا خصوصی جائزہ لیا اور افسران کو تاکید کی کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر نبھائیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔