خیبر پختون خواہ ایس ایس ٹی پرسنل کی گریڈ 17 میں اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن رواں ہفتے متوقع
خیبر پختون خواہ ایس ایس ٹی پرسنل کی گریڈ 17 میں اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن رواں ہفتے متوقع
پشاور( سید گوہر شاہ )
ایس ایس ٹی (سیکنڈری اسکول ٹیچرز) پرسنل گریڈ17 میں اپگریڈیشن کے حوالے سے خوشخبری، اعلیٰ سطحی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس اہم پیش رفت کا نوٹیفکیشن رواں ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔خیبر پختون خواہ اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایس ایس ٹی پرسنل کی اپگریڈیشن کا عمل آخری مراحل میں ہے اور متعلقہ حکام اس نوٹیفکیشن کو جلد از جلد جاری کرنے کے لیے متحرک ہیں۔صوبہ بھر کے ایس ایس ٹی اساتذہ طویل عرصے سے گریڈ 17 میں اپگریڈیشن کے منتظر تھے، اور یہ اقدام ان کی خدمات کے اعتراف اور تدریسی معیار کے فروغ کی جانب اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔اساتذہ برادری اور متعلقہ تنظیموں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے اس قسم کے مزید اقدامات جاری رکھے گی.