خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک رب نواز راہداری بطور نائب تحصیلدار نورپور تھل تعینات
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک رب نواز راہداری بطور نائب تحصیلدار نورپور تھل تعینات ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ حکومت پنجاب نے ملک ربنواز راہداری کو بطور نائب تحصیلدار ریونیو ڈیپارٹمنٹ تحصیل نورپورتھل تعینات کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ دریں اثناء ملک ربنوازراہداری کو ان سروس پروموشن کے تحت بطور نائب تحصیلدار نورپورتھل تعیناتی پر ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ، پی ایم ایل این سرگودھل ڈویژن کے رہنما ملک محمد خالد اعوان ، پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب پریزیڈنٹ ملک سعد بشیر اعوان ، سابق ناظم یو سی راہداری حافظ ملک محمد صدیق راہداری ، ایکس اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد خالد راہداری ، ایڈووکیٹ ملک عبدالقیوم ظفر راہداری ، سینیئر صحافیوں سیٹھ ثمر سلطان ، ایم نوردین ، ملک غلام جیلانی وڈھل ، راجہ نور الہی عاطف ، مہر ضرار احمد اختر ، محمد خالد جاوید اعوان ، نمبردار ملک اسد اقبال بگھور، ملک ناصر عباس اعوان ، سابق وائس چیئرمین مہر حاجی اللہ بخش اور دیگر نے دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔