November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈیرہ غازی خان میں اولڈ سکریپ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے

IMG-20250413-WA0169

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈیرہ غازی خان میں اولڈ سکریپ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے عہدے داران کی تقریب حلف برداری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ اور انٹرنیشنل صحافتی تنظیم پی جے اے جنوبی پنجاب کے صدر شیخ رمضان ندیم تھے۔ نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کے بعد ملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیانتداری سے کاروبار کرنا کسی عبادت سے کم نہیں سکریپ ایسوسی ایشن کے لیے میری جانب سے فری قانونی امداد جاری رہے گی ، ان سے قبل شیخ رمضان ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین اور ایسوسی ایشنز کسی بھی شعبے کی مضبوطی اور حقوق کے حصول میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں تمام عہدے داران اپنے سئنیرز کا احترام کریں اور جونئیرز سے پیار کریں اور تنظیمی قواعد وضوابط کی پابندی کریں اسی میں ترقی ممکن ہے۔ تقریب سے شیخ محمد وکیل اور محمد اعظم نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں تنظیمی عہدیداران سرپرست اعلیٰ شیخ عبد الغفار گنجا، صدر شیخ محمد نثار عرف پہلوان ، شیخ محمد عرفان اور شیخ محمد رضوان و دیگر نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین کھانے سے تواضع کی گئ۔