ایک طرف اس امت مسلمہ کی مائیں بہنیں بچے
ایک طرف اس امت مسلمہ کی مائیں بہنیں بچے بزرگ جوان، مرد اور خواتین شہید کیے جا رہے، بے گھر کیے جا رہے، کھانا پینا بند کیا جا رہا اور طرح طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں تو دوسری طرف ہمارے کھیل تماشے جاری ہیں ،اور ان کیلئے پارٹنر بھی کمپنیاں وہ رکھی جا رہی ہیں جو ظالموں کو قوت پہنچاتی ہیں؟ پچھلی بار پاکستان کی غیور عوام نے پی ایس ایل کا کے ایف سی کے ساتھ پارٹنرشپ پر بھرپور بائیکاٹ کیا مگر حد ہے بے حسی کی۔۔۔یہ دنیا کی محبت میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ آخرت بھلائے بیٹھے ہیں۔۔۔اس بار پھر سے کے ایف سی اور پیپسی والوں کو پارٹنر بنا لیا ہے ۔۔۔
آئیں ایک بار پھر سے پی ایس ایل کا بھی مکمل بائیکاٹ کریں۔۔۔یہ ہمارے ملک کا ہے تو ہمارے ملک کے عوام کی ترجمانی کرے ناں؟ اگر نہیں کرتے تو ہم بھی انکا مکمل بائیکاٹ کرینگے۔۔۔
پی ایس ایل کا کوئی میچ نہ لائیو دیکھنے جائینگے نہ ٹی وی وغیرہ پر دیکھیں گے ان شاء اللہ۔۔۔
کیا آپ بھی پی ایس ایل کا مکمل بائیکاٹ کرینگے ان شاء اللہ ؟