November 16, 2026

سکھر( بیورو چیف دعاآن۔ لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )تنظیمات اہلسنت سکھر کے زیر

IMG-20250413-WA0107

سکھر( بیورو چیف دعاآن۔ لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )تنظیمات اہلسنت سکھر کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین ریلی درگاہ جئے شاہ بادشاہ پرانہ سکھر سے سکھر پریس کلب تک مفتی محمد ابراہیم قادری ، مفتی محمد عارف سعیدی، صاحبزادہ سید حامد محمود فیضی، مشرف محمود قادری سمیت دیگر علمائے کرام، مذہبی رہنماﺅں کی زیر قیادت نکالی گئی جبکہ ریلی میں مولانا محمد عثمان فیضی، پیر عطاء الرحمن خان قادری ، مولانا نور احمد قاسمی، غیاث الدین قادری، مولانا اللہ وسایا حسینی، مولانا رضوان خان قادری، حاجی ہارون میمن ، محمد جنید شیخ ، صابر کپتان ، نعیم بدر ، ڈاکٹر سعید اعوان ، مولانا عبد الماجد سعیدی ، مولانا نعمان خان قادری، مولانا عسجد قادری ، صوفی نوید احمد سیفی ، محمد حسین مکاتی، مولانا سید افضل حسین شاہ ، رضوان میمن قادری ، مولانا عبدالرئوف اجمیری، مولانا شہزاد قادری ،اور دیگر شامل تھے۔ ریلی کے شرکاءنے پاکستان اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء جئے شاہ چوک، شالیمار، منارہ روڈ، مکی مسجد چوک، محمد بن قاسم پارک چوک سے ہوتے ہوئے سکھر پریس کلب پہنچے جہاں مفتی محمد ابراہیم قادری ، مفتی محمد عارف سعیدی، سید حامد محمود فیضی، تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مشرف محمود قادری اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ فلسطین غزہ کی المناک صورتحال پر اب عالم اسلام کے متحد اور یکجا ہونے کا وقت ہے وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام کے سربراہان اقوام متحدہ پر بھروسہ کرنے کے بجائے از خود عالمی جدوجہد کریں اسلامی ممالک کے سربراہان اسلامی اقوام متحدہ تشکیل دیں اور اسلامی ممالک مسلمانان عالم کی عالمی سطح پر متفقہ مشترکہ ایسی عالمی اسلامی پالیسیاں تشکیل دیں جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ریلی کے شرکاءجئے شاہ چوک سے پریس کلب تک نعرہ تکبیر اللہ اکبر، ، نعرہ رسالت یارسول اللہ، اسرائیل مردہ باد، امریکہ مردہ باد، یہودی لابی مردہ باد، پاک فوج قدم بڑھاﺅ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ اسرائیل پر بم گراﺅ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ اسلام زندہ باد، فلسطین زندہ باد، جیسے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ریلی قائدین علمائے کرام اور مذہبی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کے جید مفتیان کرام، علماءنے امت مسلمہ پر جہاد کے فرض ہونے کا فتویٰ جاری کردیا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین غزہ کے مسلمانوں کو محفوظ بنانے کےلئے مسلمان قوم جہاد کےلئے تڑپ رہی ہے اور مسلم ممالک سربراہان خاموشی اپنائے ہوئے ہیں، اسرائیلی امریکی، برطانوی، یہودی مظالم کو روکنے کےلئے عالم اسلام کے حکمران بزدلی ترک کرکے مشترکہ عالمی اسلامی فوج تشکیل دیکر اعلان عالمی اسلامی یکجہتی اور اعلان جہاد کرکے اسرائیل کے خلاف اعلانیہ جنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ تمام 57 اسلامی ممالک میں اسرائیل کو فائدہ پہچانے والی تمام مصنوعات کا عالمی سطح پر مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور دنیا بھر کے مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اپنی ایمانی قوت کا ثبوت دیں۔ اسرائیل کی مصنوعات فروخت کرنے والی دکانوں، شاپنگ سینٹرز، گروسری اسٹورز کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر عالم اسلام بیدار نہ ہوا تو پھر آج فلسطین میں آگ و خون برس رہا ہے قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے خون مسلم بہہ رہا ہے آج فلسطین کی تباہی ہورہی ہے تو پھر کل کسی اور مسلم لک کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین غزہ اور بیت المقدس کے تحفظ کےلئے آواز بلند کرنے میں ہی مسلمانان عالم کی حفاظت مضمر ہے یکجہتی فلسطین ریلی میں تمام مکتبہ فکر کے افراد، ہر عمر کے شہری، بزرگوں، بوڑھوں، بچوں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سکھر و روہڑی کے علمائے کرام ، خطباءو آئمہ مساجد کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے علاقوں کے نمازیوں سمیت ریلی میں شروع سے لیکر آخر تک موجود رہے ریلی میں علمائے کرام، قراءحضرات، نعت خواں سمیت تاجروں، دکانداروں اساتذہ، وکلاء، طلبہ، ڈاکٹرز، ادیب شعراء ، اہل فکر و دانش، مزدور، محنت کشوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں تنظیمات اہلسنت سکھر کے چیئرمین مشرف محمود قادری نے ریلی میں بھرپور شرکت کرنے پر قائدین علمائے کرام تاجر رہنماﺅں سیاسی سماجی شخصیات ، نوجوانوں، بزرگوں، بچوں، مزدوروں، محنت کشوں سمیت سب کا شکریہ ادا کیا اور ریلی میں ان کی شرکت کو ان کے جذبہ ایمانی سے تعبیر کیا۔