November 16, 2026

بہاولنگر ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی پروگرام ایس ڈی جی ایس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

20250410_183158

بہاولنگر ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترقیاتی پروگرام ایس ڈی جی ایس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر جناب ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروگرام کی موجودہ پیش رفت، اہداف اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے بروقت اور شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں تاکہ عوام الناس کو ان کا فوری فائدہ پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ایس ڈی جی ایس پروگرام کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔